مقبوضہ جموں و کشمیر
وولر بیراج منصوبے کی بحالی کے بیان پر محبوبہ مفتی کی عمر عبداللہ پر کڑی تنقید
سری نگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے پاک بھارت کشیدگی کے درمیان تلبل نیوی گیشن پروجیکٹ [ولر بیراج] کی بحالی کے بیان پر وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ پر کڑی تنقید کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے کہا کہ ”ایسے وقت میں جب دونوں ملکوںکے درمیان سیز فائر عمل میں آیا ہے ایسے اشتعال انگیز بیانات انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں“۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ پانی کو ہتھیار بنانا سراسر غیر انسانی ہے ۔
عمر عبداللہ نے ”ایکس “ پر ایک پوسٹ میں لکھا تھا”چونکہ سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا گیا ہے لہذا وولر بیراج منصوبے پر دوبارہ کام کیا جانا چاہیے۔
یاد رہے کہ بھارت نے 1980 کی دہائی کے اوائل میں وولر بیراج منصوبے پر کام شروع کیا تھا تاہم پاکستان کے احتجاج پر اس نے منصوبے پر کام روک دیا تھا۔





