مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر :کورونا وبا کے مزید 160کیس رپورٹ
سرینگر 22 نومبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیر کومہلک کورونا وبا کے مزید160کیس رپورٹ ہوئے جبکہ اس دوران ایک شخص مہلک وبا کی وجہ سے جاں بحق ہو ا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان میں سے 128مریضوں کا تعلق وادی کشمیر جبکہ 32کا جموں سے تھا جس کے بعد مقبوضہ علاقے میں کورونا کے مثبت مریضوں کی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 35ہزار528ہو گئی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر چھ ہزار742ہو گئی ہے۔