مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں دونوجوان شہید کردیے
سرینگر06ستمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع اسلام آباد میں دوکشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے پوشکریری میں محاصرے اورتلاشی کی ایک پرتشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔بھارتی فوجیوں نے علاقے کے تمام داخلی اورخارجی راستوں کو بند کردیا اور گھرگھر تلاشی کی کارروائی شروع کردی۔ قابض حکام نے علاقے میں موبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔