مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل وادی چناب میں تلاشی کی کارروائیاں تیز

سرینگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے 26جنوری کو منائے جانیوالے یوم جمہوریہ کی تیاریوں کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر میں کنٹرول لائن اور ورکنگ بانڈری کے ساتھ وادی چناب کے متعدد دیہات اور حساس مقامات پر تلاشی کی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ کارروائیاں بھلہ اور بھدرواہ کے قریبی علاقوں کے علاوہ ضلع ڈوڈہ میںمتعدد مقامات پر شروع کی گئی ہیں ۔ ضلع کشتواڑ میں بھارتی فورسز نے پدر اور اتھولی میں تلاشی کی کارروائیاں تیز کر دی ہے جبکہ رام بن، راجوری اور پونچھ اضلاع میں بھی تلاشی کی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں ۔قابض انتظامیہ نے اکھنور میں خاص طور پر دریائے چناب کے داخلی مقام کے ساتھ واقع علاقوں تتہ پانی اور مینڈھر پر حساس ایل او سی کراسنگ کے قریب سخت اقدامات کیے ہیں۔حساس سمجھے جانیوالے علاقوں میں قابض فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ رات کے گشت اور قابض فورسز کی مشقیں تیز کر دی گئی ہیں۔کئی دنوں سے جاری وحشیانہ کارروائیوں کی وجہ سے کشمیریوں میں شدید خوف و دہشت پائی جاتی ہے کیونکہ علاقے میں بڑی تعداد میں قابض فورسز کی تعیناتی ، تلاشی کی بار بار کارروائیوں اور نقل و حرکت پر پابندیوں کی وجہ سے انکے معمولات زندگی بری طرح درہم برہم ہو گئے ہیں۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ قابض انتظامیہ کی انتقامی کارروائیوںمیں تیزی سے ظاہر ہوتاہے کہ بھارتی یوم جمہوریہ کو حساس سرحدی علاقوں پر کنٹرول مضبوط کرنے اور کشمیریوں کو خو ف ودہشت کا نشانہ بنانے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button