مقبوضہ جموں و کشمیر

ہتھیار برآمد ہونے پر بھارتی فوجی اہلکار سرینگر ائیر پورٹ پر گرفتار

 

سرینگر28 ستمبر (کے ایم ایس )
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں سرینگر ایئرپورٹ پر آج ایک بھارتی فوجی کو اس کے سامان سے ہتھیار برآمد ہونے پر اسے گرفتار کرلیا گیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر ائیر پورٹ پر بھارتی فوج کی 17راج رائفلز کے حوالدار پون سنگھ کے سامان سے انساس رائفل کی گولی برآمد ہونے پر اسے گرفتار کیاگیا ہے۔بھارتی فوجی اہلکار شمالی کشمیر میں کپواڑہ کے علاقے فرکیان کی پہاڑی چوٹی پر تعینات ہے۔
ایک پولیس عہدیدار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ فوجی کو پولیس چوکی ہمہامہ میں حراست میں رکھا گیا ہے اور اس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button