مقبوضہ جموں و کشمیر

کشتواڑ : 2لاپتہ”سپیشل پولیس افسر“ مردہ حالت میں پائے گئے

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ سے 2 لاپتہ سپیشل پولیس آفیسرز (ایس پی اوز) کی گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مارے جانے والے” ایس پی اوز“ کی شناخت 40 سالہ راشپال کمار اور54سالہ اور بابی چند کے طور پر ہوئی ہے، جو کشتواڑ کے دور افتادہ علاقے ڈاچنمڑواہ سے لاپتہ ہو گئے تھے۔
یہ لاشیں اس وقت برآمد ہوئیں جب بھارتی فورسز نے مڑواہ کے علاقے ’دھرنا‘ کے جنگلات میں لاپتہ اہلکاروں کی تلاش کے لیے ایک وسیع آپریشن شروع کیا۔ ان کے موبائل فونز ابتدائی طور پر تو قابل رسائی تھے لیکن بعد میں بند ہو گئے تھے، جس سے بھارتی ایجنسیوں میں تشویش پیدا ہوئی اور انہوں نے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے سرکاری ہتھیار برآمد نہیں ہو سکے۔
دونوں ایس پی اوز ڈاچن کے گاو¿ں ’کیار‘ میں بھارتی پولیس کے ’اسپیشل آپریشنز گروپ کے ساتھ تعینات تھے۔ وہ بدھ کے روز اپنے کیمپ سے مڑواہ کے علاقے ’دھرنا‘ میں قائم بھارتی فوج کی ایک چوکی کی طرف جاتے ہوئے لاپتہ ہو گئے تھے۔
”ایس او جی “کے اہلکار اور ’ولیج ڈیفنس گارڈز‘ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی مسلح افواج اور فوجی کارروائیوں کا لازمی حصہ ہیں۔ انٹیلی جنس اکٹھا کرنے، نگرانی اور فوجی آپریشنز میں ان کے پرتشدد کردار نے انہیں اس خطے میں آزادی پسند مزاحمت کے خلاف بھارتی فوجی اسٹیبلشمنٹ کی کارروائیوں کا ایک اہم جزو بنا دیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button