مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر : آتشزدگی کے واقعے میں 10دکانیں،2رہائشی مکان خاکستر
لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے کے باعث ماں بیٹا ہلاک، بچی دریا میں ڈوب گئی

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں آتشزدگی کے ایک ہولناک واقعے میں 10دکانیں اور2 رہائشی مکان خاکستر ہو گئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے حاجن میں ایک شاپنگ کمپلیکس میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 10دکانیں خاکستر ہو گئیں۔ شاپنگ کمپلیکس کے قریب واقعہ دو رہائشی مکان بھی جل گئے۔
آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ادھر ضلع ادھمور کی تحصیل مونگری میں ایک موٹر سائیکل لینڈ سلائینڈگ کی زد میں آنے کے سبب اس پر سوار ایک شخص رگھو ناتھ اور اسکی ماں شانو دیوی ہلاک ہوگئے۔
ضلع بانڈی پورہ کے علاقے بنیار میں ایک کمسن بچی آمینہ جان دریائے جہلم میں ڈوب کر جان بحق ہو گئی۔






