مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی پولیس نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں تین نوجوان گرفتار کر لئے
سرینگر17ستمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے ہفتے کے روز شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں تین نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے نوجوانوں کو جن کی شناخت وسیم اکرم، یاور ریاض اور مزمل شیخ کے ناموںسے ہوئی ہے، ضلع میں حاجن کے علاقے سادونارا سے گرفتار کیا ۔پولیس نے نوجوانوںکی غیر قانونی گرفتاری کوجواز فراہم کرنے کے لیے انہیں مجاہد تنظیم کے کا رکن قرار دیاہے۔