مقبوضہ جموں و کشمیر

قابض حکام نے جموں میں ایک شخص کو کالے قانون کے تحت گرفتارکرلیا

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی پولیس نے ضلع جموں میں ایک شخص کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتارکر لیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ گرفتار شخص کی شناخت سنجوان کے رہائشی عبدالمجید کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے ان کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لئے دعویٰ کیا کہ وہ امن وامان کے لیے سنگین خطرہ تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارشخص کے خلاف پولیس اسٹیشن چھنی میں کئی مقدمات درج تھے۔ گرفتار شخص کوجموں کی امپھالہ ڈسٹرکٹ جیل میں نظربند کیاگیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button