بھارت

ناسک:بھارتی مرچنٹ نیوی کا ریٹائرڈ افسر خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

ناسک: بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک ریٹائرڈ فوجی افسر کوخاتون کی عصمت دری کے گھنائونے جرم میں گرفتار کیا گیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک ریٹائرڈ مرچنٹ نیوی افسراشوک کمار خراٹ کو جو خود کو نجومی ظاہر کرتا تھا، ریاست کے ضلع ناسک میں ایک خاتون کو تین سال سے زائد عرصے تک ریپ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مجرم جو ناسک ضلع کے سنار تعلقہ کے میرگائوں میں شری ایشانیشور مہادیو ٹمپل ٹرسٹ کا چیئرمین بھی ہے، نے نومبر 2022 سے دسمبر 2025کے درمیان مبینہ طور پر 35سالہ خاتون کو مسلسل جنسی زیادتی کانشانہ بنایا۔پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ اشوک کمار خاتون کو ناسک کے علاقے کینیڈا کارنرمیں واقع اپنے دفتر میں بلایا کرتا تھاجہاں اسے نشہ آور مشروب پلاکر اس کی عصمت دری کرتاتھا۔پولس نے بتایا کہ اشوک کمارکے قبضے سے خواتین کی قابل اعتاض58ویڈیوزبرآمد ہوئی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button