مقبوضہ جموں و کشمیر
پاکستان کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کو چھپانے کے لیے بھارت کی مقبوضہ جموں وکشمیرمیں شہری دفاع کی مشقیں

سرینگر: بھارت نے پاکستان کے ہاتھوں ذلت آمیزشکست کے بعد اپنی شرمندگی کوچھپانے کے لئے مقبوضہ جموں وکشمیر میں آپریشن شیلڈ کے تحت نام نہاد شہری دفاع کی مشقیں شروع کردی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بڑے پیمانے پر فرضی مشقیں بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے چند ہفتوں بعد شروع کی گئی ہیں۔سرینگر، اسلام آباد، پلوامہ، بڈگام، کپواڑہ، بارہمولہ، کولگام، گاندربل اور شوپیاں سمیت وادی کشمیر کے تمام 10اضلاع میں مشقیں کی گئیں۔ مشقوںکے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنا، فضائی حملوں کا سامنا کرنا، بلیک آئوٹ پروٹوکول، فائر ایمرجنسی، بڑے پیمانے پر انخلاء اور ہوم گارڈز اور شہری دفاع کے اہلکاروں کی مربوط نقل و حرکت شامل تھی۔ مقبوضہ جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں لال چوک سمیت اہم علاقوں میں مشقیں کی گئیں جہاں 10منٹ کا بلیک آئوٹ کیاگیا۔







