انسانی حقوق

بی جے پی حکومت کا حریت پسند کشمیریوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری،رواں سال 99جائیدادیں ضبط

سرینگر: غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کا جائز مطالبہ کرنے پر مظلوم کشمیریوں کو ان کے گھروں اور زرعی اراضی سمیت جائیدادوں سے محروم کر نے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ا نتہائی کرپٹ لیفٹننٹ گورنرمنوج سنہا کی زیر قیادت قابض انتظامیہ نے رواں سال جنوری سے جون تک مختلف آزادی پسند تنظیموں سے وابستہ کشمیریوں کی زمینوں اور مکانات سمیت کروڑوں روپے مالیت کی 99جائیدادیں ضبط کرلی ہیں۔یہ جائیدادیں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون (یو اے پی اے)کی مختلف دفعات کے تحت ضبط کی گئی ہیں۔ بی جے پی کی زیرقیادت بھارتی حکومت کی ایماء پر بدنام زمانہ تحقیقاتی اداروں این آئی اے اور ایس آئی یونے ملکر پہلے ہی سرینگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے ہیڈ کوارٹر کوسیل کررکھا ہے اورپورے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں حریت رہنمائوں اور تنظیموں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں مکانات اوردیگر جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔ قابض حکام نے مقبوضہ علاقے میں متعدد رہائشی مکانات، دکانوں، شاپنگ کمپلیکسز اور دیگر جائیدادوں کو مسماربھی کر دیا ہے۔ ان کارروائیوں کا مقصد مقبوضہ جموں وکشمیرکے متنازعہ علاقے میں امن، آزادی اور انصاف کے لیے کردار اداکرنے پر حریت پسندوں اورتنظیموں کی سزا دینا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button