انسانی حقوق

مقبوضہ کشمیر : بھارتی قابض انتظامیہ نے دوآزادی پسند کارکنوں کے آبائی گھروں کو تباہ کردیا

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی زیر قیادت قابض انتظامیہ نے دو آزادی پسند کشمیری کارکنوں کے آبائی رہائشی مکانات کو تباہ کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں آصف شیخ اور ضلع اسلام آباد کے علاقے بجبہاڑہ میں عادل ٹھوکر کے والدین کے گھروں کو مکمل طور پر تباہ کر دیاہے۔قابض حکام نے میڈیا کو بتایاہے کہ آصف شیخ اور عادل ٹھوکر کے والدین کے مکانات کو دھماکے سے زمین بوس کیاگیا۔
ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید نے سرینگر میں ایک بیان میں بی جے پی کی بھارتی حکومت کے ان وحشیانہ اور غیر انسانی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ متنازعہ علاقے کی سنگین صورتحال کا نوٹس لے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کامطالبہ کرنے پر بی جے پی حکومت کشمیریوں کو وحشیانہ طورپر ظلم وتشدد کا نشانہ بنارہی ہے ۔انہوں نے جدوجہد آزادی کو منطقی انجام تک جاری رکھنے اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے کشمیریوں کے عزم کااعادہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button