بھارت

مولانا قاسمی کااترپردیش میں وندے ماترم لازمی قرار دینے پرمسلمان سے بچوں کو اسکولوں سے نکالنے کا مطالبہ

ممبئی: بھارت میںجمعیت علما ء مہاراشٹر کے صدر اورمعروف عالم دین مولانا حلیم اللہ قاسمی نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی طرف سے تمام تعلیمی اداروں میں”’وندے ماترم” لازمی قراردینے کے بعدمسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اسکولوں سے نکال دیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یوگی آدتیہ ناتھ نے گورکھپور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کا مقصد حب الوطنی اور قومی گیت کے احترام کو فروغ دینا ہے۔ مولانا قاسمی نے اپنے ردعمل میں کہاکہ آئین اپنے مذہب پر عمل کرنے کی آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اسلامی عقائد کے خلاف کوئی بھی زبردستی ناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلمان بچے وندے ماترم نہیں پڑھیں گے ، انہوں نے مسلمان والدین سے مطالبہ کیا کہ اگر حکومت اس ہدایت کو نافذ کرتی ہے تو وہ اپنے بچوں کو اسکولوں سے باہر رکھیں۔ مولانا قاسمی نے اس اقدام کومسلمانوں کو اذیت دینے کوشش قراردیکر اس کی مذمت کی۔ انہوں نے کہاہمارا مذہب صرف ایک اللہ کی عبادت سکھاتا ہے۔ ہم کسی بھی ایسی چیز پر عمل نہیں کریں گے جو ہمارے عقیدے سے متصادم ہو۔ بچوں کو اپنا ایمان کھونے کے بجائے ان پڑھ رہنا چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button