مقبوضہ جموں و کشمیر

فاروق رحمانی کی بلاول بھٹو کو وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

000اسلام آباد، 28 اپریل (کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیرشاخ کے کنوینر محمد فاروق رحمانی نے بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان کے وزیر خارجہ کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی طور پر کئی محاذوں پر سخت چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنی جارحانہ پالیسوںمیں تیزی لائی ہے اورمحصور کشمیر یوںپر ظلم و ستم ، آزادی پسند رہنماﺅں کے خلاف کارروائیاں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بلا روک ٹوک جاری ہیں۔ محمد فاروق رحمانی نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے عالمی برادری کی بے حسی کی صورت میں بھی ہمیں ایک بڑے امتحان کا سامنا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ بلاول بھٹو زرداری مرحوم ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے کی حیثیت سے جموں و کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کو بین الاقوامی سفارت کاری کی اعلیٰ ترین سطح پر لے جائیں گے تاکہ بھارت کو اسے حق خودارادیت کے اصولوں کے مطابق حل کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ شہباز شریف کی حکومت بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خاتمے کے لیے جموں و کشمیر کے عوام کی جدوجہد کی ٹھوس بنیاد رکھے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button