مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں وکشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے جس پر بھارت فوجی طاقت کے بل پر قابض ہے: صمد انقلابی

 

occupier

سرینگر03اکتوبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں اسلامی تنظیم آزادی کے چیئرمین عبدالصمد انقلابی نے انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال اوربھارت کے جارحانہ اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ظلم و جبر،گرفتاریوں اور قتل وغارت کے ذریعے کشمیریوںکے جذبات، احساسات اور خواہشات کو کچلنے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق عبدالصمد انقلابی نے سرینگر میں جاری ایک بیا ن میںکہاکہ اقوام عالم اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں کہ جموں وکشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ ایک متنازعہ علاقہ ہے جس پر بھارت نے فوجی طاقت کے بل پر قبضہ کررکھا ہے اورکشمیریوں کے نزدیک اس کی حیثیت ایک قابض اور غاصب کی ہے۔ انہوںنے کہا کہ جموں وکشمیر کے عوام بھارت کے فوجی تسلط سے آزادی چاہتے ہیں جس کیلئے انہوںنے لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیریوں کے ساتھ کئے گئے اپنے وعدے پورے کرنے کے بجائے انہیں اپنی فوجی طاقت سے مرعوب کرنے کی کوشش کررہا ہے لیکن کشمیری عوام بھارت کے ان اوچھے ہتھکنڈوں سے دبنے والے نہیں ہیں۔ انہوںنے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو ان کا حق، حق خودارادیت دلانے میں اپنا کرداراداکرے اور تنازعہ جموں و کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباو ڈالے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button