مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر:ریاستی تحقیقاتی ادارے کی طرف سے چھاپوں کا سلسلہ جاری
سرینگر 21فروری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںبھارت کے براہ راست زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے نے منگل کی صبح وادی کشمیر کے وسطی، شمالی اور جنوبی حصوں میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔
ایس آئی اے نے بھارتی پولیس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں کے ہمراہ بارہمولہ، اسلام آباد، پلوامہ، بڈگام اور سوپور کے علاقوں میں چھاپے مارے۔اسلام آباد میں ایس آئی اے کے اہلکاروں نے ہردو اکاد کے رہائشی اویس گل ولد گل محمد کے گھر کی تلاشی لی۔