مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں و کشمیر:پلوامہ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد
سرینگر07نومبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع پلوامہ کے علاقے پامپور سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
ایک سرکاری عہدیدار نے صحافیوں کو بتایا کہ کچھ راہگیروں نے پامپور کے علاقے کدلہ بل میں ایک لاش دیکھی اور پولیس کو مطلع کردیا۔انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک پارٹی موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا۔انہوں نے کہا کہ لاش کو ایس ڈی ہسپتال پامپور کے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا گیا ہے اور اس کی شناخت کی جا رہی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اگست 2019میں جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد مقبوضہ علاقے میں نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہونے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔