مقبوضہ جموں و کشمیر

گاندربل میں ہندو یاتری کی دل کا دورہ پڑنے سے موت

Hartattack

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں ایک بھارتی ہندو یاتری دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یاتری کی شناخت59 سالہ چندر بھان کے نام سے ہوئی ہے جو بھارتی ریاست پنجاب کے علاقے پٹیالہ کا رہائشی تھا۔وہ آج ضلع کے علاقے بال تل میں واقع بیس کیمپ میں دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔ بھارتی پولیس کے ایک افسرنے بتایا کہ اس کی لاش آخری رسومات کے لیے اس کے اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی۔
ادھر ضلع کولگام کے علاقے قیموہ میں مصرہ بانو نامی ایک عمررسیدہ خاتون ایک تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکرجاں بحق ہوگئی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button