آزاد کشمیر

آزاد جموں و کشمیر کے خلاف کسی بھی بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دیا جائے گا، صدر آزادجموں وکشمیر

مظفر آباد10 نومبر (کے ایم ایس)
آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے خلاف کسی بھی بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق صدر نے آزاد جموںوکشمیر یونیورسٹی کے 9ویں کانووکیشن کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام مزاحمت کی نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں، ہماری جدوجہد مقبوضہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی تک جاری رہے گی۔
انہوں نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں نوجوانوں اور پڑھے لکھے لوگوں کے متحرک کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ آزاد جموں کشمیر کے تعلیم یافتہ نوجوان بین الاقوامی سطح پر کشمیر کاز کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے طلباءپر زور دیا کہ وہ کنٹرول لائن (ایل او سی) کے دوسری طرف بھارتی فوجیوں کے مظالم کا سامنا کرنے والے اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی آزادی کے لیے کردار ادا کرنے کے لیے خود کو تیار کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button