بھارت

مودی حکومت کی ہندوتوا پالیسی سر چڑھ کر بولنے لگی، مسلمانوں کوکھلے عام دھمکیاں دی جارہی ہیں

نئی دہلی:  مودی کی فسطائی ہندوتوا حکومت کے دورمیں بھارت فرقہ واریت اور اقلیتوں خاص طورپرمسلمانوں کے منظم استحصال کی ریاست بن چکا ہے جہاں مسلمانوں کو ختم کرنے کی کھلے عام دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مودی کی زیر قیادت بی جے پی حکومت کے ہندوتوا نظریے پر کاربند رہنے کی وجہ سے بھارتی فوج بھی مذہبی اشتعال انگیزی پھیلانے میں مصروف ہے جبکہ ریاستی سرپرستی میں انتہا پسند ہندو مسلم کش مذہبی فسادات پھیلانے کے لیے نفرت انگیز بیان بازی میں سرگرم ہیں۔ہندوانتہاپسند رہنما یتی نرسنگھانندنے مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز بیان بازی کرتے ہوئے کہا کہ اس دنیا میں اسلام نہیں رہے گا ، صرف سناتن دھرم (ہندومذہب)رہے گا۔ہمیں ہماری ماں اور بھگوان کی قسم ہے ہم اسلام کوختم کریں گے۔یتی نرسنگھانندگری نے اپنے بیان میں مسلم دشمنی کا کھل کر اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اسلام کو اس دنیا سے مٹا دیا جائے گا اور کوئی شخص اسلام کا نام لیوا نہیں ہو گا ۔
دریں اثناء بھارتی فوج بھی مسلمانوں کے استحصال کے لیے جابرانہ ریاستی طاقت اور مذہبی تعصب کو شدت کیساتھ استعمال کرنے میں مصروف ہے۔ بھارتی آرمی چیف نے وردی میں ہندو پنڈت جگدگرو رام بھدراچاریہ کے آشرم کا دورہ کیا اورانتہا پسند ہندوتوا نظریے کو فروغ دینے کاپیغام دیا ۔ ادھر ریاست اترپردیش کے وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے حال ہی میں اپنے نفرت انگیز بیان میں کہاہے کہ اگرواقعی امن اور ہم آہنگی قائم کرنی ہے تو سب کو سناتن دھرم(ہندومذہب)کو اپناناہوگا۔ ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی حکومت کی طرح بھارتی فوج بھی نام نہاد سیکولر بھارت کی دھجیاں اڑاکر ہندوتوا نظریے کو فروغ دینے میں سرگرم عمل ہے۔ فسطائی مودی کی سرپرستی میں پورے بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں کو مذہب کی بنیاد پر تعصب کا سامنا کرنا پڑتا ہے جہاں انہیں روز مختلف بہانوں سے ظلم وتشدد کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button