مقبوضہ جموں و کشمیر
کشمیری صحافی نے روری پیک ایوارڈ 2022 جیت لیا
سرینگر17 نومبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ایک کشمیری صحافی برہان بٹ نے لندن میںروری پیک ایوارڈ 2022 حاصل کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق برہان بٹ نے جو اس وقت ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے لیے لندن میں ہیں، نیوز ایوارڈکی کیٹاگری میںیہ اعزاز حاصل کیا ہے ۔روری پیک ٹرسٹ برطانیہ میں قائم ایک ادارہ ہے جو دنیا بھر میںفری لانس صحافیوں اور ان کے خاندانوں کو عملی اور مالی مدد فراہم کرتا ہے اورانہیں مزید محفوظ اور پیشہ ورانہ طور پر کام کرنے میں مدد کرتا ہے۔گزشتہ سال برہان بٹ نے فری پریس ان لمیٹڈ کی طر ف سے نیو کمر آف دا ائیر ”ہنس ورپلوگ ایوارڈ 2021 ”حاصل کیاتھا۔