بھارت

چھتیس گڑھ : 2019 سے اب تک 177 فورسز اہلکاروں نے خودکشی کی

رائے پور: بی جے پی کی حکومت والی بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں 2019 سے اب تک 177 بھارتی فورسز اہلکار خودکشی کر چکے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ وجے شرما نے اسمبلی کو بتایا کہ گزشتہ ساڑھے چھ سالوں میں 177 فورسز اہلکاروں نے خودکشی کی جن میں سے کم از کم چالیس کا تعلق پیرا ملٹری فورسز سے تھا۔
نائب وزیراعلی ٰ نے یہ بات بی جے پی کے سینئر رکن اسمبلی اجے چندراکر کے ایک سوال کے تحریری جواب میں بتائی۔ وجے شرما کے پاس صوبائی وزارت داخلہ کا بھی قلمندان ہے ۔یہ رواں برس 15جون تک کے اعداد وشمار ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button