مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی حکومت کے زیر کنٹرول ایس آئی اے کی پروفیسر بٹ سے پوچھ گچھ
جموں26نومبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نئی دہلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ایجنسی ایس آئی اے نے ہفتے کے روز کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ کو ایک جھوٹے فنڈنگ کیس کے سلسلے میںجموں کے جوئنٹ انٹروگیشن سینٹرپر طلب کرکے ان سے پوچھ گچھ کی۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی ذرائع ابلاغ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پروفیسر بٹ کو فنڈنگ کیس کے سلسلے میں طلب کیا گیا تھا ۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ اس سے پہلے سابق وزیر جتیندر سنگھ عرف بابو سنگھ کو بھی اسی کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا۔