پاکستان

پاکستان کی موثر سفارتکاری نے بھارت کو دنیا میں بے نقاب کر دیا، سینیٹر عرفان صدیقی

دنیا کے کسی ملک نے پہلگام کے بارے میں بھارت کے جھوٹے موقف کو تسلیم نہیں کیا

اسلام آباد:سینیٹ میں مسلم لیگ(ن(کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان کی موثر سفارتکاری نے بھارت کو دنیا میں بے نقاب کر دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عرفان صدیقی نے اسلام آباد میں سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے وزارت خارجہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہماری موثر اور کامیاب سفارت کاری نے بھارت کو بے نقاب کر دیا ہے، دنیا کے کسی ملک نے پہلگام واقعے کے بارے میں اس کے جھوٹے موقف کو تسلیم نہیں کیا۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اس وقت غزہ کے عوام کو شدید غذائی قلت کا سامنا ہے۔ اس سلسلے میں حکومت پاکستان کے اقدامات عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہیں۔سیکریٹری خارجہ نے انہیں پاک بھارت جنگ کے تناظر میں عالمی سطح پر پاکستانی موقف کو اجاگر کرنے کی تفصیل سے آگاہ کیا۔سیکریٹری خارجہ نے سیاسی اور سفارتی سطح پر فلسطین کا مقدمہ پیش کرنے کیلئے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کے حالیہ دوروں کی تفصیل سے بھی آگاہ انہوں نے غزہ کے متاثرہ عوام کیلئے خوراک اور دیگر سامان کی ترسیل کے حوالے سے بھی پاکستان کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button