وزیراعظم شہباز شریف نے ہرعالمی فورم پرکشمیریوں کی امنگوں کی بھرپوترجمانی کی:مریم اورنگزیب
اسلام آباد 07دسمبر (کے ایم ایس)
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اورشنگھائی تعاون تنظیم سمیت ہر بین الاقوامی اور علاقائی فورم پر کشمیریوں کی امنگوں کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مریم اورنگزیب نے آج اسلام ا باد میں جاری ایک بیان میں کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہر عالمی فورم پر کشمیر اورکشمیریوں کے مفادات کی بھرپور ترجمانی کی ہے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی، شنگھائی تعاون تنظیم سمیت ہر عالمی علاقائی فورم پر مسئلہ کشمیر کو پوری قوت سے اجاگر کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے پورا پاکستان متحد اور یک زبان ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس حساس معاملے پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کشمیر پر سیاست کررہے ہیں۔