پاکستان

پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کا مسئلہ کشمیر کو علاقائی اور عالمی فورمز پر اجاگر کرنے کے عزم کا اعادہ

Parliment kashmir cammittee
اسلام آباد: قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے کشمیر نے مسئلہ کشمیر کو ہر علاقائی اور عالمی فورم پر بھرپورانداز میں اجاگر کرنے کے عزم کا اعادہ کیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کمیٹی نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگرکیااور دفعہ 370 اور35A کے خاتمے کے بعد کشمیری عوام کے ساتھ روا رکھے جانے والے غیر انسانی سلوک کے بارے میں دنیا کو آگاہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔کمیٹی کا اجلاس رانا محمد قاسم نون کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں ہوا۔ کمیٹی نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وہاں اسمبلی انتخابات کا انعقاد محض ایک دھوکہ ہے۔رانا قاسم نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو اجاگرکرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے حق خودارادیت سے انکار کر رہا ہے جو تمام بین الاقوامی اصولوں کے منافی ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو کشمیریوں کی حالت زار سے آگاہ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے اور قائد اعظم کا خواب کشمیر کی آزادی کے بعد ہی پورا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ دس لاکھ سے زائد بھارتی فوجی معصوم کشمیریوں کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں۔کمیٹی ارکان نے آزاد کشمیر کے سرحدی علاقے چکوٹھی اور دیگر علاقوں کا دورہ کرنے کی بھی سفارش کی۔ اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی سردار محمد یوسف زمان، محمد اظہر خان لغاری، محمد رضا حیات ہراج، رانا مبشر اقبال، وجیہہ قمر، اسد عالم نیازی، سید جاوید علی شاہ جیلانی، شرمیلا فاروقی، فتح اللہ خان، نوابزادہ افتخار احمد خان بابر، صادق افتخار، علی خان جدون، شہریار خان آفریدی، فیصل امین خان، خرم شہزاد ورک، میاں محمد اظہر، اورنگزیب خان کھچی ،محمد عثمان بیدانی اوردیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button