پاکستان کی فوجی حکمت عملی اوربھر پور کارروائی سے مودی کا سیاسی مستقبل مخدوش
سیز فائر کی شرائط سے انحراف کی راہ تلاش کرنا شروع کر دی
نئی دلی:
پاکستان کی بھر جوابی کارروائی سے بوکھلاہٹ کا شکار مودی حکومت نے سیر فائر کی شرائط سے انحرا ف کی راہیں تلاش کرنا شروع کر دی ہیں۔پاکستان کی جاندار فوجی حکومت عملی اور بھر پور کارروئی کے باعث ہندو تو اوزیر اعظم کا سیاسی مستقبل مخدوش دکھائی دیتا ہے۔
کشمیر میڈیاسرو س کے مطابق میڈیارپورٹس میں کہا گیا کہ نریندر مودی کسی غیر جانبدار ملک میں پاک بھارت مذاکرات کی بات سے انکاری ہو گیا ہے۔ بھار ت نے کنٹرول لائن پر بھی بلااشتعال گولہ بھاری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
علاوہ ازیں بھارت کے سیکرٹری خارجہ وکرم مصری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ملٹری ڈائریکٹر جنرلز کے درمیان پیر کو دوبارہ بات چیت ہوگی اور یہ جنگ بندی عارضی انتظام ہے جس کا جائزہ لیا جائےگا۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہا گیا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھارت کیخلاف پاکستان کی مہلک جوابی کارروائی کی وجہ سے دونوں ملکوں کے درمیان جاری لڑائی رکوانے کیلئے سرگرم ہوئے .






