مقبوضہ جموں و کشمیر

این آئی اے نے پہلگام سے دو کشمیری نوجوان گرفتار کر لیے

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے ”این آئی اے”نے پہلگام سے دو کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے”کے تحت گرفتار کیا گیا۔ گرفتارنوجوانوں کی شناخت بٹ کوٹ پہلگام کے پرویز احمد جوتھراور ہل پارک پہلگام کے بشیر احمد جوتھر کے طور پر ہوئی ہے۔ این آئی اے نے نوجوانوں کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لیے ان پر تین مسلح افراد کو پناہ دینے کا الزام لگایا۔ تاہم مقامی لوگوں نے این آئی اے کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتارکئے گئے نوجوان عام شہری ہیں جن کا ایسی کسی بھی سرگرمیوں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button