مقبوضہ جموں و کشمیر

امت شاہ بتائیں2002میں کونسا سبق سکھایا تھا؟اسدالدین اویسی

awaisi

احمدآباد26نومبر(کے ایم ایس) آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ سے سوال کیاہے کہ انہوں نے 2002ء میں کونسا سبق سکھایا تھا؟
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق امیت شاہ نے بھارتی ریاست گجرات کے اسمبلی انتخابات کی مہم کے دوران ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاتھا کہ 2002میں فسادیوں کو سبق سکھانے کے بعد گجرات میں امن قائم ہے۔ اسد الدین اویسی نے پوچھا کیا کہ 2002میں بی جے پی نے یہ سبق سکھایا کہ بلقیس بانو کی عصمت دری کرنے والوں کو چھوڑدیں گے، احسان جعفری کا قتل ہوا، بی جے پی نے یہ سب سکھایا؟ اویسی نے کہا کہ امن تب ہی مستحکم ہوتا ہے جب مظلوم کے ساتھ انصاف ہوتا ہے اوراقتدار ہمیشہ کسی کے پاس نہیں رہتا۔ امت شاہ نے کہا تھا کہ کانگریس کے دور میں فسادات عام تھے۔ کانگریس نے مختلف مذاہب اور ذاتوں کے لوگوں کو ایک دوسرے سے لڑنے پر اکسایا اور ایسا کرکے اپنا ووٹ بینک مضبوط کیا اور سماج کے بڑے طبقے کے ساتھ ناانصافی کی۔انہوں نے کہاکہ 2002میں بھی انہوں نے فرقہ وارانہ تشدد کی کوشش کی ہم نے انہیں ایسا سبق سکھایا، جیل میں ڈالا اور اب 22سال ہو گئے ہیں ایک بار بھی کرفیو نہیں لگا۔امیت شاہ نے کہا کہ بی جے پی نے امن کا کام ایسی جگہ کیا جہاں اکثر فرقہ وارانہ فسادات ہوا کرتے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button