مقبوضہ جموں و کشمیر
غلام نبی آزاد اپنے بھارتی آقائوں کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں،انڈین نیشنل کانگریس
سرینگر 14 دسمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انڈین نیشنل کانگریس جموںو کشمیر شاخ کے صدر وقار رسول وانی نے کہا ہے کہ غلام نبی آزاد ہندوتوا تنظیموں بی جے پی اور آر ایس ایس کے اپنے آقائوں کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وقار رسول وانی نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غلام نبی آزاد کو نام نہاد انتخابات سے قبل مقبوضہ کشمیرمیں لانچ کیاگیا ہے تاکہ وہ بی جے پی کو فائدہ پہنچایا جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ غلام نبی آزاد بی جے پی کی ہدایت پرجھوٹے بیانات دے رہے ہیں کیونکہ انہیں مقبوضہ علاقے میں کانگریس پارٹی کو بدنام کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔