مقبوضہ جموں و کشمیر

اقوام متحدہ بھارت کو دہشت گرد ریاست قرار دے، کل جماعتی حریت کانفرنس

سرینگر15 دسمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیریوں کو اپنا پیدائشی حق، حق خود ارادیت مانگنے کی پاداش میں ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنانے پر بھارت کو ایک دہشت گرد ریاست قرار دیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما غلام احمد گلزار غلام احمد گلزار نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت نہ صرف مقبوضہ جموں و کشمیر بلکہ پاکستان سمیت پڑوسی ملکوں میں بھی بم دھماکوں ،ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی دیگر کارروائیوںمیں ملوث ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے حال ہی میں غیر ملکی سفارت کاروں کو 2021 میں لاہور کے علاقے جوہر ٹاو¿ن میں ہونے والے دھماکے کی تفصیلات پر مشتمل ڈوزیئر پر بریفنگ دی ہے جس میں پاکستان کے اندر دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے کافی شواہد موجود ہیں۔غلام احمد گلزار نے مزید کہا کہ کشمیری اپنے پیداحق ، حق خود ارادیت کے لیے پیش بہا قربانیاںدے رہے ہیں اور بھارت اپنی ریاستی دہشت گردی کی وحشیانہ کارروائیوں کے ذریعے انہیں حق پر مبنی اپنی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں کرسکتا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button