مقبوضہ جموں و کشمیر
پٹھان کوٹ سے ادھم پور جانے والی ٹرین سے ایک شخص کی لاش برآمد
18دسمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں ایک 70سالہ شخص ٹرین کے اندر مردہ پایا گیا۔
ریلوے پولیس کے ایک افسرنے سانبہ ریلوے اسٹیشن پر میڈیا کو بتایاکہ نامعلوم شخص پٹھانکوٹ سے ادھم پور جانے والی ٹرین میں مردہ پایا گیا۔۔افسرنے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم اور شناخت کے لیے ضلع اسپتال سانبہ منتقل کردیا گیاہے۔