بھارت

امریکہ میں عیسائی تنظیموں کا بھارت میں عیسائیوں پر مظالم کو اجاگر کرنے کا اعلان

ٹیکساس31دسمبر(کے ایم ایس) امریکہ میں قائم بھارتی عیسائی تنظیموں کے مشترکہ پلیٹ فارم فیڈریشن آف انڈین امریکن کرسچن آرگنائزیشنز ان نارتھ امریکہ (FIACONA)نے بھارت میں عیسائیوںپر جاری ظلم و ستم او عیسائیوں کے قتل عام میں کچھ امریکی ہندو تنظیموں کے ملوث ہونے کی طرف توجہ مبذول کرانے کے لیے نئے سال کے موقع پر ٹیکساس کے شہر فرسکو میں ایک دعائیہ تقریب منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ اعلان خاص طور پرفرسکو میں قائم ہندو انتہا پسندوں کی تنظیم گلوبل ہندو ہیرٹیج فائونڈیشن (GHHF)کی سرگرمیوں کا ردعمل ہے جس نے گزشتہ ماہ بھارت میںغیر قانونی گرجا گھروں کو مسمار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے فنڈز جمع کرنے کی مہم چلائی تھی۔ فیڈریشن آف انڈین امریکن کرسچن آرگنائزیشنز ان نارتھ امریکہ FIACONAنے کہا ہے کہ گلوبل ہندو ہیریٹیج فائونڈیشن فرسکو میں کام کرنے والے خیراتی ادارے کی آڑ میں ایک انتہا پسند گروپ ہے۔کثیر اللسانی اورکثیر القومی دعائیہ تقریب ہفتے کے روز صبح دس سے ساڑھے گیارہ بجے تک فرسکو اسکوائر بلیوارڈ، سیوٹ1000میں منعقد ہوگی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button