مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوج کی حراست میں نوجوان کی گمشدگی کے خلاف کپواڑہ میں احتجاجی مظاہرہ

سرینگر03جنوری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ایک اور بے گناہ کشمیری نوجوان بھارتی فوج کی حراست میں لاپتہ ہوگیا جس کے بعد لواحقین اور رشتہ داروں نے کپواڑہ کے علاقے کنن پوش پورہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور نوجوان کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
عبدالرشید نامی نوجوان کو بھارتی فوج نے دسمبر 2022میں گھر پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا تھا جو بھارتی فوج کی حراست میں لاپتہ ہو گیا ۔ خیال کیا جاتا ہے کہ فوج نے اسے گرفتارکرکے قتل کردیا ہے اور اس کی موت کو فائرنگ کے تبادلے میں ہلاکت دکھانے کے لیے اب ایک جعلی مقابلے کا ڈرامہ رچانے کی تیاری کررہی ہے۔لوگوں نے ڈی سی کپواڑہ کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا اور لاپتہ نوجوان کو بازیاب کرانے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے” غنڈا گردی نہیں چلے گی“، ”تھانہ شاہی نہیں چلے گی“ اور”ہمیں انصاف چاہیے“ کے نعرے لگائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button