جموں

جموں“ بی جے پی“ کی سیاسی چالوں کا سب سے زیادہ شکار ہے، محبوبہ مفتی

جموں 11 جنوری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی طور زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ جموںخطہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی سیاسی چالوں کا سب سے زیادہ شکار ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے جموں میں ایک پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں جو کبھی اقتصادی مرکز سمجھا جاتا تھا، بی جے پی کی سیاسی چالوں کا سب سے زیادہ شکار ہے اور بھگوا پارٹی بھارت کے کارپوریٹ گھرانوں کے فائدے کے لیے خطے کے لوگوں کے مفادات کو نقصا ن پہنچا رہی ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی صرف اور صرف”تقسیم اور دھوکہ دہی“ کی سیاست کر رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button