مقبوضہ جموں و کشمیر

مغربی بنگال : ہندوتوا غنڈوں نے مسجد پر زعفرانی جھنڈا لہرا دیا

کولکتہ: بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ہندوتوا غنڈوں نے ایک مسجد اور مدرسے پر حملہ کیا اور زعفرانی پرچم لہرا دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریاست کے ضلع سلی گوڑی کے علاقے کاوکھلی میں غنڈوں نے ایک مسجد کے کچھ حصوں میں توڑ پھوڑ کی اور اس پر بھگوا جھنڈا لہرادیا۔یہ واقعہ رام نومی کے جلوس کے دوران پیش آیا، جس میں مبینہ طور پر ہندوتوا کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ہندو توا غنڈوں نے مسجد اور مدرسے میں توڑ پھوڑ سے قبل اس کے باہر جشن منایا ۔ اس واقعے سے کاواکھلی علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔
واقعے کی ایک ویڈیو بھی وائر ل ہوئی ہے جس میں غنڈوں کو تلواریں لہراتے، مدرسے کے باہر رقص کرتے اور مذہبی نعرے لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایک غنڈے کو مسجد کے گنبد پر زعفرانی جھنڈا لہراتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button