بھارت

بھارت میں ایک اور سینئر صحافی نے این ڈی ٹی وی چھوڑ دیا

نئی دہلی31جنوری(کے ایم ایس) بھارت میں ایک اور سینئرٹی وی صحافی ندھی رازدان نے نئی دہلی ٹیلی ویژن(این ڈی ٹی وی)کو خیرباد کہہ دیا ہے۔
اڈانی گروپ کی طرف سے این ڈی ٹی وی کی باگ ڈورسنبھالنے بعدسینئر ٹی وی صحافی ندھی رازدان ادارے کو چھوڑنے والے صحافیوں میں تازہ ترین اضافہ ہے۔ گزشتہ سال اگست میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بزنس ٹائیکون دوست گوتم اڈانی کو این ڈی ٹی وی کے مالکانہ حقوق ملنے کے بعد سے کئی سینئر صحافی پہلے ہی اسے چھوڑ چکے ہیں۔ندھی رازدان نے اپنے ٹوئٹر پر لکھاکہ”22سال سے زیادہ عرصے کے بعداین ڈی ٹی وی سے آگے بڑھنے کا وقت آگیا ہے۔ یہ ایک شاندارسفرتھا لیکن آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ کب جانا ہے۔ اگلے دو ہفتے میرے آخری دن ہیں۔ ان تمام سالوں کی محبت اور حمایت کے لیے آپ کا شکریہ۔”سینئر صحافی رویش کمار، سپرنا سنگھ، سری نواسن جین اور این ڈی ٹی وی کے بانی پرونائے رائے اور رادھیکا رائے پہلے ہی نیوز چینل چھوڑ چکے ہیں۔ ان میں سے بیشتر نے چینل سے اس لئے علیحدگی اختیار کر لی کیونکہ وہ حکمران بی جے پی کی ہندوتوا پالیسیوں کے سخت ناقدہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں قائم ہندنبرگ ریسرچ نے نومبر 2022 میں اڈانی گروپ پر کاروبار میں دھوکہ دہی کا الزام لگایا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ تین دنوں میں اڈانی گروپ کو مارکیٹ میں تقریبا 72 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔کمپنی کی تقریبا تمام فرموں کے حصص جو گوتم اڈانی نے قائم کیے تھے، پیر کو نیچے آئے۔ اڈانی ٹرانسمیشن اور اڈانی گرین انرجی کے حصص پیر کو بالترتیب 15فیصداور 20فیصدتک گر گئے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button