مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کپواڑہ میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید
سرینگر16 فروری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںبھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع کپواڑہ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے Saidporaمیں تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ،مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔