بیانات

سرینگر: لبریشن الائنس کا نظربندحریت رہنمائوں ،کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ

سرینگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںو کشمیر میں” لبریشن الائنس” نے بھارتی جیلوں میں قید کشمیری حریت رہنمائوں اور کارکنوںکی حالت زار پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں کشمیر لبریشن الائنس کے ترجمان سجاد میر نے سرینگرمیں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی حکام نظربند رہنمائوں اور کارکنوں کو طبی سمیت تمام بنیادی ضروریات سے محروم رکھ کر سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ڈاکٹر قاسم فکتو سمیت دیگر رہنما طویل عرصے سے مختلف جیلوں میں نظربند ہیں ، جو بھارت کی ہٹ دھرمی اور کشمیری عوام کو دبانے کی پالیسی کا واضح ثبوت ہے۔سجاد میر نے ایک بار پھر اپنے اس موقف کو دہرایا کہ جموں کشمیر عالمی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ خطہ ہے اور اقوام متحدہ نے کشمیری عوام کا حقِ خودارادیت تسلیم کررکھا ہے، جس کے لیے وہ پرامن جدوجہد کر رہے ہیں۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیری قیادت کی رہائی اور تنازعہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کے لیے کردار ادا کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button