پاکستان

جموں وکشمیر پاکستان کا ایک بنیادی سفارتی مسئلہ ہے، رانا قاسم نون

کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد:پارلیمانی کشمیرکمیٹی کے چیئرمین رانا محمد قاسم نون نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر پاکستان کا ایک بنیادی سفارتی مسئلہ ہے اور پاکستان مضبوط ہوگا تو کشمیر کا مقدمہ بھی مضبوط ہوگا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد میں یومِ الحاقِ پاکستان کے حوالے سے سیمینارسے خطاب میں رانا محمد قاسم نون نے کہا کہ 19جولائی 1947 کو کشمیری عوام نے پاکستان سے الحاق کا فیصلہ کیا اور اس مقصد کے لیے بے مثال قربانیاں دیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے نوجوانوں پرزوردیا کہ وہ کشمیریوں کی جدوجہد کو آگے بڑھانے کیلئے سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کریں ۔رانا محمد قاسم نون نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گا اور جنوبی ایشیا میں پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق منصفانہ حل سے ہی ممکن ہے۔ وفاقی وزیر نے اپنے خطاب میںبیرسٹر سردار محمد ابراہیم خان کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ریاست جموں و کشمیر کے پاکستان سے الحاق کی جدوجہد میں تاریخی اور فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سردار محمد ابراہیم خان کی بصیرت، بے مثال قیادت اور لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور قوم ان کی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتی رہے گی۔سابق صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ 19جولائی 1947 کو کشمیریوں نے متفقہ طور پر پاکستان کے ساتھ الحاق کا فیصلہ کیا۔ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ مقررین نے اس بات پرزوردیا کہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان کا موقف واضح اور مضبوط ہے۔ سیمینار میں چیئرمین بورڈ آف گورنرز آئی ایس ایس آئی سفیر خالد محمود، کشمیری رہنما و انسانی حقوق کی کارکن محترمہ شمیم شال، سعید سلطان سمیت سفارت کاروں، ماہرین، محققین، اساتذہ، میڈیا نمائندگان اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button