آزاد کشمیر

وزیراعظم آزادکشمیر کی چوہدری غلام عباس کے مزار پر حاضری ،پھولوں کی چادر چڑھائی

ch. Gulam Abbad

راولپنڈی:وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کے مزار پر حاضری دی ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وزیر اعظم آ زاد کشمیر کی تقریب میں آمد کے موقع پرسابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان نے ان کا استقبال کیا۔وزرا ء حکومت دیوان علی خان چغتائی اور چوہدری اظہر صادق بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔سیکرٹری سروسز و جنرل ایڈمنسٹریشن ظفر محمود خان نے تمام انتظامات کی نگرانی کی۔سیکرٹری اطلاعات و جنگلات انصر یعقوب ،سیکرٹری فزیکل پلاننگ و ہائوسنگ غلام بشیر مغل اور سیکرٹری کشمیر کاز ،لینگویجز اینڈ آرٹس وجاہت رشید بیگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button