بھارت

بھارت: سکھ یاتریوں کا گرین ٹیکس دینے سے انکار، خالصتان کے حق میں نعرے

 

چندی گڑھ 11 مارچ (کے ایم ایس) پنجاب سے تعلق رکھنے والے سکھ یاتریوں نے ریاست ہماچل پردیش جاتے ہوئے منالی کے داخلی مقام پر گرین ٹیکس ادا کرنے سے انکار کر دیا اور ہائی وے کو بلاک کر کے احتجاج کیا۔ انہوںنے اس دوران خالصتان کے حق میں زیر دست نعرے لگائے۔
یہ واقعہ ہماچل پردیش کی سرحد پر چندی گڑھ منالی شاہراہ پر پیش آیا ۔ تقریباً 100 سکھ ہاتریوں نے منالی کے داخلی مقام پر ایک بیریئر پر گرین ٹیکس ادا کرنے سے انکار کیا اور ہائی وے کو بلاک کر کے احتجاج کیا۔ انہوں نے خالصتان کے حق میں نعرے لگائے ۔ انتظامیہ کی مداخلت کے بعد شاہراہ کو کلیئر کیا گیا ۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس مئی میں ہماچل پردیش اسمبلی کمپلیکس کی دیواروں پر خالصتان کے حق میں گرافٹی پینٹ کی گئی تھی جس کی ذمہ داری خالصتان حامی گروپ سکھس فار جسٹس نے قبول کی تھی ۔ تنظیم نے بعد میں ہماچل پردیش کے دارلحکومت شملہ میں خالصتانی پرچم لہرانے کی بھی دھمکی دی تھی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button