بھارت

معروف کنڑ اداکار چیتن کمارہندوتواکے خلاف ٹویٹ کرنے پر گرفتار

بنگلورو21مارچ(کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک میںمعروف کنڑ اداکار چیتن کمارکوجنہیں چیتن کمار اہنسا کے نام سے جانا جاتا ہے، ہندوتوا کے خلاف ٹویٹ کرنے پر گرفتار کر لیا گیاہے۔
ان کی ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں انہوں نے کہاتھاکہ ہندوتوا جھوٹ پر قائم ہے۔ ان کے خلاف شکایت درج کی گئی کہ انہوں نے ہندوئوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔اداکار چیتن کمار دلت اور آدیواسی کارکن ہیں۔ یہ دوسری بار ہے کہ انہیں ٹویٹ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔فروری 2022میں انہیں کرناٹک ہائی کورٹ کے جج جسٹس کرشنادکشٹ کے بارے میں قابل اعتراض ٹویٹ کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ اس وقت عدالت میں حجاب کا مقدمہ چل رہا تھا۔اب انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ چیتن کمار کے ٹویٹ کے چند گھنٹے بعد انتہاپسند ہندو تنظیموں نے ان کے خلاف بنگلورو میںشیشادری پورم پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی جس کے بعد انہیں گرفتارکیاگیا۔

متعلقہ مواد

Leave a Reply

Back to top button
%d