بھارت

منی پور: فورسز نے 2دو خواتین سمیت 5افراد گرفتار کر لیے

A woman gestures as she argues with an Indian army member at the site where a blockade is being enforced by the Kuki tribal group in the village of Gamgiphai, Manipur state, India, Aug. 31, 2011. Two roads connect Manipur State to the rest of India, leaving it vulnerable to blockade by whatever ethnic group has a gripe with the government, and its people and commerce choking on a shortage of resources. (Manpreet Romana/The New York Times)

امپھال :
شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں پولیس نے دو خواتین کارکنوں سمیت پانچ افراد کو گرفتار کر لیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گرفتاریاں مورہ پولیس تھانے کی حدود میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کی گئیں۔حراست میں لیے گئے افراد میں سے دو کی شناخت 23سالہ اکوئیجام سخینبی ( اور 17سالہ چونگتھم ہیمبی کے طور پر کی گئی ہے۔ فورسز نے ایک الگ کارروائی میں نے ایک سرگرم علیحدگی پسند کارکن کو بھی گرفتار کیا، جس کی شناخت 41سالہ سوروخائبم رنجیت سنگھ کے نام سے ہوئی، جو کاکچنگ ضلع کے چیریل مکھا لیکئی سے ہے۔ اسے ہینگنگ پولیس اسٹیشن کے تحت کھبام لامکھائی علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ اس کے قبضے سے دو موبائل ہیڈسیٹ اور ایک آدھار کارڈ ضبط کیا گیا ہے۔ایک اور شخص، جس کی شناخت 50سالہ انگوڈم انگوچا سنگھ عرف بوروبی کے طور پر کی گئی ہے، کو لام لائی پولیس اسٹیشن کے تحت ناپیٹ پلی علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے ۔
ایک اور علیحدگی پسند کارکن 19 سالہ کھیتکس تھونگبام کو تھانگ مییبینڈ کے ویسٹ میی بینڈ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button