جموں

مقبوضہ جموں وکشمیر : مختلف حادثات میں خاتون سمیت تین افراد کی جانیں ضائع،چار زخمی

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ریاسی ، کٹھوعہ اور ادھمپور اضلاع میں مختلف حادثات میں ایک خاتون سمیت 3 افرادکی جانیں ضائع جبکہ چار زخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاسی کے علاقے مہور میں ملائی نالے کے قریب ایک ٹرک لینڈ سلائینڈنگ کی زد میں آنے کی وجہ سے شہباز احمد نامی شخص کی جان چلی گئی جبکہ دو افراد جاوید احمد اور عبدالغنی زخمی ہو گئے ۔زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ضلع کٹھوعہ میں ڈریم لینڈ پارک کے قریب ایک کار بہتی ہوئی ندی کو عبورکرتے ہوئے سیلاب میں پھنس گئی جس کے نتیجے روی نامی شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
دریں اثنا ضلع ادھمپور میں ایک گاڑی کو حادثہ پیش آنے کے نتیجے میں شفیقہ بیگم نامی خاتوں جان بحق جبکہ عبدالکبیر زرگر اور محمد آصف نامی دو اشخاص زخمی ہوگئے۔پولیس نے حادثات کا نوٹس لیتے ہوئے مزید کارروائی شروع کر دی ہیں

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button