جموں
جموں میں نامعلوم حملہ آوروں نے شہری کو گولی مار کرقتل کر دیا
سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے جموں شہر میں نامعلوم حملہ آوروں نے ایک شہری کو گولی مارکر قتل کردیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نامعلوم افراد نے کار میں سوار متاثرہ شخص پر شہر کے علاقے جیول چوک میں گولیاں چلائیںجس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ اسے جموں کے گورنمنٹ میڈیکل کالج لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔حملہ آور واقعے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر تلاشی کی کارروائی شروع کر دی۔
دریں اثناء بارہمولہ کے علاقے زامبورہ میں ایک جنگل میں لکڑیاں جمع کرنے کے دوران ایک شخص لڑھکتے ہوئے درخت کے تنے کی زد میں آکر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ضلع کولگام کے علاقے گڈر میں دم گھٹنے کے ایک واقعے میں اپنے بیٹے کی موت کے 17دن بعد ایک خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔






