مقبوضہ جموں و کشمیر
بارہمولہ : بھارتی فورسزکی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع بارہمولہ میں بھارتی فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع کے علاقے تورنا، اوڑی کا محاصرہ کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے ۔ بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ کنٹرول لائن پر تعینات فوجیوں کو مشکوک نقل و حرکت کی اطلاعات ملنے کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہواہے۔قابض حکام کے مطابق علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی کی کارروائی شروع کی گئی ہے ،مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔






