پاکستان

پاکستان نے اڈہ سراج نارووال مندر سے متعلق بھارتی الزامات مسترد کردیے

 

اسلام آباد:پاکستان نے اڈہ سراج نارووال مندر کے حوالے سے بھارتی الزامات کو دوٹوک انداز میں مسترد کردیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے اڈہ سراج نارووال میں ہندو مندر سے متعلق بھارتی الزامات کومسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ کے مندر سے متعلق دعوے جھوٹے اور سیاسی محرکات پر مبنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اڈہ سراج مندر کی عمارت 21جولائی کو موسلادھار بارشوں کے باعث متاثر ہوئی۔ مقامی حکام نے بارش سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لے کر مندر کی بحالی کے اقدامات شروع کردیے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ بھارت کا حقائق مسخ کرنا اور سستی سیاسی چالوں کا سہارا لینا شرمناک ہے۔ بھارت کی حقائق مسخ کرنے کی کوششیں اقلیتوں پر ظلم کے بدترین ریکارڈ سے توجہ نہیں ہٹا سکتیں۔ بھارت میں اقلیتوں کی عبادت گاہوں پر ریاستی سرپرستی میں حملوں سے دنیا بخوبی آگاہ ہے، جہاں ہندوتوا نظریے کو اقلیتوں کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی قیادت کو مسلمان، سکھ اور مسیحی برادریوں کے خلاف مظالم پر جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button