جنیوا

جنیوا : کشمیری وفد کا مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

جنیوا:جنیوا میں موجود کشمیری وفد نے جموں و کشمیر کے متنازعہ خطے پربھارت کے غیر قانونی قبضے اور علاقے میں بھارتی فورسز کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کیخلاف اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مظاہرے میں جینوا میں جاری اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 59 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے موجود کشمیری وفد کے ارکان کے علاوہ انسانی حقوق کے کارکن، ماہرین تعلیم اور بڑی تعداد میں تارکین وطن کشمیری اور پاکستانی شامل تھے۔ انہوں نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ”کشمیر کو آزاد کرو،کشمیر میں جبر و تشدد اور بے گناہ شہریوں کا خون بہانا بند کرو“جیسے نعرے درج درج تھے۔ مظاہرین نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم رکوانے کے لیے اقوام متحدہ کی فوری مداخلت اور جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کیلئے بھارتی حکومت کو جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ کیا۔
مقررین نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارت کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں وحشیانہ مظالم ختم کرنے پر مجبور کرے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام مسلسل ریاستی تشدد کا شکار ہیں ، بھارت انکی منصفانہ جدوجہد کو طاقت کے بل پر دبانے کی کوشش کر رہا ہے اور وہ اب تک لاکھوں کشمیریوں کو بے دردی سے شہید کر چکا ہے، ہزاروںکشمیری اس وقت کالے قوانین کے تحت جیلوں اور عقوبت خانوں میں بند ہیں۔
انہوںنے کہا کہ مودی حکومت نے اگست 2019میں مقبوضہ جموں

وکشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد نہتے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ تیز کر دیا ہے، مقبوضہ علاقے کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کر کے کشمیریوں کے تمام حقوق سلب کر لیے گئے ہیں۔
مقررین نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل پر زور دیا کہ علیل رہنما شبیر احمد شاہ ، محمد یاسین ملک سمیت غیر قانونی طور پر نظر بند تمام کشمیریوں کی رہائی کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے۔ انہوںنے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اپنی پاس کردہ قراردادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے کردار ادا کرے۔
مظاہرین سے آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیر چودھری پرویز اشرف ، کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی ، کشمیری وفد کے سربراہ الطاف حسین وانی، شمیم شال، سردار امجد یوسف،، ڈاکٹر سائرہ فاروق شاہ، نائلہ الطاف کیانی ، مہر النساءرحمان اور دیگر نے خطاب کیا۔

https://www.facebook.com/kamurdu/videos/1268953561298262/

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button